"علم تولو دا پارہ" پروگرام علم کی روشنی پھیلانے کی ایک درخشاں مثال 

Dec 24, 2023 | 09:11 AM

ایک نیوز: تعلیم سب کیلئے، پاک فوج تعلیم کیلئے مصروف عمل ہے۔ پاک فوج کا تعلیم سب کے لئے پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر کے ملکی ترقی اور خوشحالی میں حصہ دار بنانا ہے۔ 

اس ضمن میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے خیبرپختونخواہ گورنمنٹ کے توسط سے ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جس کے تحت مہمند، تیراہ، حسن خیل، درہ آدم خیل، کرم، جانی خیل، ٹانک، سراروغہ اور انگور اڈہ میں 9 پائلٹ پراجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا گیا۔ 

پائلٹ پراجیکٹس کو 15 اکتوبر 2023 سے عمل میں لایا گیا۔ ابتدائی مرحلے میں اس پروگرام کے تحت ان علاقوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے مختلف امور پر کام کیا گیا تاکہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ بچے اس سے مستفید ہوسکیں۔ پروگرام سے اب تک چار ہزار سے زائد بچے اور بچیاں مستفید ہو چکے ہیں۔ جنہیں مختلف سنٹرز میں کورسز کروائے جا رہے ہیں۔ 

علاوہ ازیں 4 مختلف سنٹرز میں 500 سے زائد بچیاں ڈیجیٹل سکلز کے کورسز کر رہی ہیں۔ اس پروگرام کے تحت 24 غیرفعال سکولوں کو بھی فعال کیا گیا ہے جبکہ ایڈلٹ لرننگ پروگرام Adult learning progm کے تحت 250 ایڈلٹس Adults کو مختلف کورسز میں تربیت دی جا رہی ہے۔ 

اسی طرح کمپوزٹ یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر نصابی عمل سے مرحلہ وار تربیت دی جا چکی ہے۔ علم کے حصول کے اس عمل کو ہر بچےتک پہنچانے کےلئے پاک فوج تمام تر کوششیں بروئےکار لائے گی۔

مزیدخبریں