فلم’سالار‘نےشاہ رخ خان کی فلم’ڈنکی‘کیلئےمشکلات پیداکردیں

فلم’سالار‘نےشاہ رخ خان کی فلم’ڈنکی‘کیلئےمشکلات پیداکردی
کیپشن: The film 'Saalar' created problems for Shah Rukh Khan's film 'Dinky'

ویب ڈیسک:پرابھاس کی فلم ’سالار‘ کی ریلیز کے بعد شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کیلئےمشکلات بڑاگئی۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال بالی ووڈکنگ خان کیلئےخاصہ مہربان رہامگراب ریلیزہونےوالی فلم ’ڈنکی‘کوپرابھاس کی فلم’سالار‘نےمشکلات میں ڈال دیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق راج کمار ہیرانی کی فلم نے دوسرے دن 21 کروڑ تک کا بزنس کیا ہے اور یہ پہلے دن کے بزنس سے 25 فیصد کم ہے۔
کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ کا دو دن کا مجموعی بزنس 50  کروڑ تک پہنچ گیا ہے اور ہفتہ اتوار کی چھٹیوں میں اس میں تیزی آنے کا امکان ہے۔
دوسری طرف پرابھاس کی فلم ’سالار‘ نے اوپننگ ڈے پر 178 کروڑ کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے انڈسٹری میں تہلکہ مچادیا ہے۔
واضح رہے کہ ’سالار‘ ڈائریکٹر پرشانت نیل نے اس سے قبل بھی شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ سے مقابلہ کیا تھا اور ان کی فلم ’کے جی ایف‘ نے متعدد ریکارڈ قائم کیے تھے۔