ایک نیوز: سردیوں کی آمد کے ساتھ وادی سوات کے مختلف علاقوں میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی۔ اس سلسلہ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے علاقہ کی عوام اور سیاحوں کے لئے خصوصی فیسٹیولز کا انعقاد بھی جاری ہے۔
کالام میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے منعقدہ کلچرل فیسٹول اختتام پذیر ہو گیا۔ کلچرل فیسٹول میں جیپ ریلی، کرکٹ، والی بال، کبڈی اور ٹگ آف وار کے مقابلے منعقد ہوئے۔ اس موقع پر کلچرل سٹالز بھی لگائے گئے جبکہ علاقائ فنکاروں نے اپنے فن کا بھی مظاہرہ کیا۔
فیسٹول کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی اور مختلف ایونٹس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ فیسٹیول کے انعقاد پر مقامی عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیولز کا انعقاد علاقہ میں امن کی بہترین مثال ہیں۔