ویب ڈیسک:پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت کےعہدےکے لئےایک بارپھرکھینچاتانی شروع ہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن میں ایک بارپھرسےصدارت کےعہدےکیلئےدوڑیں لگ گئی۔نگران حکومت اورپی ایچ ایف کےموجودہ صدربریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر میں ٹھن گئی۔
پی ایس بی نے پانچ رکنی ایڈہاک کمیٹی بنانےکا فیصلہ کرلیا۔ ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن نگران وزیر اعظم نے آئی پی سی کے تین امیدواروں میں سے ایک طارق حسین مسوری بگٹی کو نیا صدر پی ایچ ایف نامزد کیاتھا، جس کی توثیق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے بھی نوٹیفکیشن کے ذریعے کردی ہے۔
نامزد صدر پی ایچ ایف اہڈیاک کلب اسکروٹنی کے ساتھ ہاکی فیڈریشن کے نئے انتخابات کرائیں گے، جس کے لیے پانچ رکنی کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی۔
دوسری جانب پی ایچ ایف کےموجودہ صدربریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے اس اقدام کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے صدر کا عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔
خالد سجاد کھوکھرکا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہناکہ نگران حکومت نے ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک بنیادوں پر صدر لگا کر دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، اس کا اقدام غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدارت کیلئےپھرسےکھینچاتانی
Dec 24, 2023 | 08:35 AM