ویب ڈیسک:گوگل نےصارفین کوخبردارکردیاکروم میں خطرناک ترین سیکیورٹی کمزوری کاانکشاف ہواہے۔
تفصیلات کےمطابق گوگل کروم میں خطرناک ترین سیکیورٹی ریسک پیداہواہےجس کی وجہ سےگوگل نےصارفین کوفوری طورپرکروم اپ ڈیٹ کرنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔
درحقیقت یہ سکیورٹی کمزوری اتنی زیادہ خطرناک ہے کہ کمپنی نے فوری طور پر ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق CVE-2023-7024 نامی سکیورٹی کمزوری کو کروم براؤزر میں دریافت کیا گیا ہے۔
گوگل کی جانب سے اس سکیورٹی کمزوری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجودسیکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔
2023 کے دوران گوگل کی جانب سے اس طرح کی 7 بڑی سیکیورٹی کمزوریوں کو دریافت کیا گیا جن کی روک تھام براؤزر کو اپ ڈیٹ کرکے کی گئی۔
کروم براؤزر کو اپ ڈیٹ کیسے کریں؟
عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔
اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔
وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔
اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔
اس کے بعد براؤزر ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔