چڑیاگھراپ گریڈیشن،وزیراعلیٰ رات گئےجائزہ لینےپہنچ گئے

رات گئےنگران وزیراعلیٰ چڑیاگھرکی اپ گریڈیشن کاجائزہ لینےپہنچ گئے
کیپشن: Late at night, the caretaker chief minister reached to review the upgradation of the birdhouseLate at night, the caretaker chief minister reached to review the upgradation of the birdhouse

ایک نیوز:رات گئےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چڑیاگھرکی اپ گریڈیشن کاجائزہ لینےپہنچ گئے،31جنوری تک کام مکمل کرنےکی ڈیڈلائن بھی دیدی۔
تفصیلات کےمطابق رات گئےنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہورچڑیاگھرکادورہ کیااور31جنوری تک اپ گریڈیشن کاکام مکمل کرنےکی ڈیڈلائن بھی دیدی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ نے شہریوں کوتفریح کی معیاری سہولتیں فراہم کرنےکیلئےچڑیاگھرکی اپ گریڈیشن کاجائزہ لیااورجاری ترقیاتی کاموں کامعائنہ بھی کیا۔
ذرائع کےمطابق محسن نقوی نےاپ گریڈیشن کاکام تیزکرنےاوراضافی لیبرلگانےکےساتھ ساتھ تینوں شفٹوں میں کام کرنےکی ہدایت کی اورنائٹ شفٹ میں مزدوروں کی تعدادبڑھانےکاحکم بھی دیا۔
وزیراعلیٰ کاکہناتھاکہ چڑیاگھرکوانٹرنیشنل معیار کےمطابق اپ گریڈکیاجائےگا،چڑیاگھرمیں100نئےجانورلائےجائیں گے،ہولوگرام زوبھی بنایاجائےگا،نئےجانورشہریوں خصوصاًبچوں کی دلچسپی کاباعث بنیں گے۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ چڑیاگھرمیں ایکوریم میں142اقسام کی سمندری حیات بھی رکھی جائیں گی،جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں گے۔
سیکرٹری والڈلائف نےنگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کوچڑیاگھرکی اپ گریڈیشن بارےپلان پرہونےوالی پیش رفت بارےبریفنگ دی،اس موقع پرصوبائی وزرا منصور قادر،عامر میر، اظفرعلی ناصر،بلا ل افضل، مشیروہاب ریاض،سیکرٹری جنگلات،سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ برڈ،سیکرٹری لائیوسٹاک، ڈی جی وائلڈ لائف،ڈالاہوچڑیا گھراوروائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز بھی موقع پر موجو دتھے۔