ویب ڈیسک:جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 35تک پہنچ گئی۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ریاست میں محکمہ ڈیزاسٹر کے ایک سینئر اہلکار رمن ایس نے بتایا کہ یہ واقعات 17 دسمبر سے ریاست کے مختلف اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ “ریسکیو آپریشن اب ختم ہو چکا ہے تاہم متاثرہ آبادی کو کھانا فراہم کر رہے ہیں اور کئی جگہوں پر کچن کھولے گئے ہیں‘‘۔
حکام نے بتایا کہ جنوبی ریاست کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کے بعد سڑکوں اور علاقوں میں پانی بھر جانے کے بعد ہزاروں افراد کو بچایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ روان ماہ کے آغاز میں طوفان Michaung کے ریاست سے ٹکرانے کے بعد بارش اور سیلاب نے روزمرہ کی زندگی کو درہم برہم کر دیا تھا، جس میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
دوسری جانب ریاست میں انسانی امداد کے آفات سے متعلق امدادی مشن میں مصروف بھارتی فضائیہ نے بتایا کہ یہ آپریشن لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثر جنوبی تامل ناڈو میں پانچویں دن بھی جاری رہا۔