ایک نیوز:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم پربین الاقوامی ادارے خاموش ہیں۔
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظم حماس کا 7 اکتوبر کو حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔ فسلطینیوں پراسرائیلی جنگی جرائم بین الاقوامی اداروں کی ناکامی ہیں۔
ابراہیم رئیسی کا کہنا تھاکہ مسلم دنیا اور تمام آزاد لوگوں کےلیے مسئلہ فلسطین کی مرکزی حیثیت ہے۔ فلسطینی علاقوں پر مستقل قبضہ قابض کوقانونی جوازفراہم نہیں کرتا، فلسطینیوں کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے اور 7 اکتوبرکو حماس کا حملہ فلسطینیوں کے ساتھ جاری ناانصافیوں کا ردعمل ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ منصفانہ حل یہی ہےکہ فلسطینیوں کو ان کی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔
اسرائیلی جنگی جرائم پربین الاقوامی ادارے خاموش ہیں،ایرانی صدر
Dec 24, 2023 | 00:10 AM