تربیلا ڈیم کے 15 یونٹ بند ہونے سے پن بجلی کی پیداوار میں کمی 

Dec 24, 2022 | 23:47 PM

 ایک نیوز نیوز:تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنےوالے  15 یونٹس بندہونے سے توانائی بحران کا شدید خدشہ پیدا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق   تربیلا ڈیم کے یونٹ بند ہونے سے 10 ہزار میگا واٹ پن بجلی میں سے صرف 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں بجلی کی پیداوار  325 میگاواٹ رہ گئی ہے ۔ ملک میں پن بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ کمی آچکی۔شہروں میں لوڈشیڈنگ بھی شروع کردی گئی۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ تربیلا ڈیم میں صرف دو پاور یونٹ  بجلی پیدا کر رہے ہیں ، تربیلا ٹی فور سے بھی بجلی پیدا نہیں ہو رہی ،منگلا دیم سے بھی بجلی کی پیداوار بند ہو چکی ہے۔

پاور پلانٹ بند ہونے سے بجلی کا شارٹ فال  3228 میگاواٹ تک پہنچ چکا ہے ۔ 

مزیدخبریں