ایک نیوز نیوز :خیبر پختونخوا میں ڈی ایس پی کے عہدے پر پروموشن کیلئے تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن لینے پولیس افسر انٹرویو میں ایک نمبر بھی نہ لے سکا ۔
تفصیلات کےمطابق پولیس افسر رضوان اللہ جس نےپولیس میں ڈی ایس پی کےعہدے پر پروموشن کیلئے امتحان دیا مگر وہ انٹرویو میں گیا تو اسے کسی رکن نے ایک نمبر بھی نہ دیا رضوان اللہ نے اپنا معاملہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اٹھایا تو وہاں سے کوئی جواب نہ ملا۔ کے پی کے میں ڈی ایس پی کی سات اسامیوں کے لیے 23 کے قریب امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے رضوان اللہ نے 456 نمبر لے کر تحریری امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
رپورٹس کے مطابق اگر دیگر امیدواروں کے انٹرویو اور تحریری اسکور کو ملایا جائے تو پھر بھی رضوان اللہ کے نمبر دوسرے امیدواروں سے زیادہ بنتے ہیں ۔قانون کے مطابق کوئی بھی امیدوار جو انٹرویو میں ناکام ہو جاتا ہےوہ اس دوڑ سے ہی باہر ہو جاتا ہے۔