سرکاری عمارتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کافیصلہ

Dec 24, 2022 | 22:56 PM

 ایک نیوز نیوز:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی سرکاری عمارتوں کی بجلی شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
 تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی کی روزمرہ ضروریات کو پورا کرنے کیلئے شمسی توانائی کے استعمال پر جائزہ اجلاس لاہور میں ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی سرکاری عمارتوں میں بجلی کے استعمال کی شمسی توانائی پر جلد از جلد منتقلی پر زور دیا۔ منصوبے کی جلد تکمیل میں درپیش عملی مسائل کو موثر طریقے سے حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے کی خصوصی ہدایت کی۔  بجلی کی پیداوار میں شمسی توانائی کا استعمال ہی ملکی توانائی بحران اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسے مسائل کو موثر طریقے سے حل کر سکے گا۔

اجلاس میں مشیر وزیراعظم احد چیمہ، معاون خصوصی وزیراعظم جہانزیب خان اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر خرم دستگیر، وفاقی وزیر سید نوید قمر اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔

مزیدخبریں