ایک نیوز نیوز :خیبر پختونخواحکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے یوٹرن لیتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نئے نوٹیفکیشن کے مطابق کے پی کے میں اسکول 25 دسمبر سے یکم جنوری تک بند رہیں گے، تمام تعلیمی ادارے 2 جنوری کو دوبارہ کھلیں گےجبکہ ونٹر زون کے تمام اسکول 25 دسمبر سے 15 فروری تک بند رہیں گے۔ وہ 16 فروری کو دوبارہ کھلیں گے۔
اس سے قبل کے پی میں چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا اعلامیے کے مطابق سرد علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری سے 15 فروری تک ہوں گی جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی چھٹیاں نہیں ہوں گی۔