فیکٹ چیکر: میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی حقیقت

Dec 24, 2022 | 20:38 PM

ایک نیوز نیوز(فیکٹ چیکر) فیفا ورلڈ کپ جیتنے والے ارجنٹائن کے کپتان  لیونل میسی کی تصویر والے نوٹ گردش کرنے لگے افواہیں جنم لینے لگیں کہ ارجنٹائن میسی کی تصویر والے نوٹ چھاپے گا۔

 تفصیلات کے مطابق   ارجنٹائن کے کپتان  لیونل میسی کی تصویر والے نوٹ کی افواہوں کی حقیقت اب سامنے آگئی ہے ۔فیفا ورلڈ کپ  2022  جیتنے کے بعد ارجنٹائن  کے مرکزی بینک کی جانب سے خوشی دوبالا کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی۔، تقریب میں  لیونل  میسی کی تصویر نوٹوں پر چھاپنے کا موضوع زیر بح بھی آیا ، کچھ شرکاء نے میسی کو نوٹوں کی زینت قرار دینے  سے متعلق اپنے خیالات شیئر کئے ۔  شرکاء کی جانب سے ازراہ مذاق یا صرف آئیڈیا کی حد تک کہی گئی بات میڈیا اور سوشل میڈیا پر آئی تو ایک ہزار پیسو کے کرنسی نوٹ پر میسی کی  تصویر ایڈٹ کر کے پھیلا دی گئی ۔

حکام نے واضح کر دیا ہے کہ فی الحال وہ ایسا کچھ نہیں سوچ رہے ۔ 

مزیدخبریں