وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن کیسے ہوا؟

وزیراعلیٰ پرویزالٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنےکا نوٹیفکیشن کیسے ہوا؟
کیپشن: How was the notification to de-notify Chief Minister Pervaiz Elahi?

ایک نیوز نیوز:چیف سیکرٹری عبداللّٰہ سنبل کی جانب سے سوالات اٹھانے پر گورنر کا حکم روکا گیا، اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ پنجاب سے چیف سیکرٹری عبداللّٰہ سنبل نے ملاقات بھی کی، چیف سیکرٹری نے ڈی نوٹیفائی کی منظوری دینے سے قبل وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کا حکم نامہ 22 دسمبر کی دوپہر کو تیار کر لیا گیا تھا۔گورنر پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری نے چیف سیکرٹری کو متن سے آگاہ کیا۔ چیف سیکریٹری نے گورنر پنجاب کو خط لکھ کر مزید قانونی رائے مانگی۔ چیف سیکرٹری نے مختلف آئینی اور قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی۔ چیف سیکرٹری نے رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب نوٹیفکیشن جاری کیا۔