ایک نیوز نیوز: روس کے یوکرینی شہر خیرسون اور اس کے مضافات میں حملے سے 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 58 افراد زخمی بھی ہوئے اور یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ روسی فورسز کی بمباری کے وقت شہری مارکیٹ میں خریدوفروخت میں مصروف تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 7 افراد کیرسون شہر اور 8 مضافاتی علاقوں میں ہلاک ہوئے۔
عینی شاہدین نے مزید کہا کہ لاشیں گلیوں میں بکھری پڑی تھیں، کاروں کو آگ لگی ہوئی تھی اور ہر طرف سامان بکھرا پڑا تھا۔