بریکنگ نیوز، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اقلیتی ممبران کے ہمراہ کرسمس کا کیک بھی کاٹا۔مسیحی برادری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
— AIK News News (@pnnnewspk) December 24, 2022
تفصیلات کے مطابق کرسمس کے حوالے سے زمان پارک میں تقریب کاانعقاد کیاگیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کیک کاٹا۔خصوصی تقریب میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب سمیت اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی حبقوق گِل،سیموئل یعقوب، یدستر چوہان، مہندر پال،سابق ایم پی اے عامر سہوترا،فرحان جارج،بشپ ابراہم ڈینئل ،بشپ سبسٹین شا سمیت تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔تحریک انصاف مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہے اور انکے لئے خیر سگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔ملک بھر میں مسیحی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم حصہ ہے، اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔قائد اعظم نے ملک میں اقلیتوں کے لئے برابر حقوق کی بات کی، تحریک انصاف اسی نظریے پر عمل پیرا ہے۔