خیبرپختونخوا کی عوام امن کوترس رہی ہے،فیصل کریم کنڈی

Dec 24, 2022 | 18:50 PM

ایک نیوز نیوز:  وزیر مملکت  فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں غیر یقینی صورتحال کا ذمہ دار عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت کو قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق  فیصل کریم کنڈی کا نیوزکانفرنس میں کہنا تھا کہ  خیبر پختونخوا میں پچھلے 10 سالوں سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن وہاں کی عوام امن کیلئے ترس رہی ہے ، عمران خان قوم کے سامنے جانے کے بجائے لاہور میں چپکے بیٹھے ہوئے ہیں۔ عمران خان اب قوم کا سامنا نہیں کر سکتے اس لئے لاہور میں چپکے بیٹھے ہوئے ہیں عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا شوق پورا کریں۔جہاں پر آپ استعفیٰ دیں وہاں پر ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

وزیرمملکت فیصل کریم کنڈ ی کا مزید کہنا تھا کہ  عمران خان وزیر خارجہ پر الزامات تو لگا رہے ہیں لیکن ثبوت کسی کے پاس نہیں اس لئے آگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔ بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے کیونکہ ہم نے جمہوریت کیلئے قربانی دی ہے اس لئے قوم کو بہت جلد خوشخبری دیں گے۔

مزیدخبریں