اداکارہ سٹیفنی سلیبا کی جائیداد اور اثاثے منجمد

Dec 24, 2022 | 18:04 PM

ایک نیوز نیوز: ایک لبنانی عدالت نے مشہوراداکارہ سٹیفنی سلیبا کی جائیداد اوراثاثے منجمد کر دیئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹیفنی سلیبا کی جائیداد اوراثاثے منجمد کرنے کے احکامات ماونٹ لبنان پراسیکیوٹر غدیٰ عون نے جاری کیے۔

کچھ دن قبل بھی پراسیکیوٹرغدیٰ عون نے مرکزی بینک کے گورنر ریاض سلامے کے کرپشن کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں سلیبا کو تفتیش کیلئے طلب کیا تھا، تاہم بعد ازاں سلیبا کو رہا کردیا گیا تھا۔

پراسیکیوٹرکا کہنا تھا کہ سلیبا کی ملکیت میں بیروت کے دو بہت پرتعیش اور مہنگے فلیٹ ہیں، ریاض سلامے نے اسے گفٹ کیے تھے۔

ریاض سلامے اور سٹیفنی سلیبا قریبی دوست ہیں۔ 

مزیدخبریں