ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل سروسز ہسپتال لاہور کے وی وی آئی پی وارڈ سےپر اسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق شہبازگل کی اسپتال سے غائب ہونے کی رپورٹ اسپتال کے ایم ایس کو جمع کرادی گئی ۔سروسز ہسپتال لاہورکے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے جاری خط میں کہاگیا کہ وہ معمول کے چیک پر وی وی آئی پی وار ڈمیں گئے تو پتہ چلا کہ شہباز گل وہاں موجود نہیں ہیں نہ ہی ان سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود تھا
خط میں مزید کہا گیا کہ ان کے ہسپتال چھوڑنے سے متعلق میڈیکل یونٹ کوبھی کوئی معلومات نہیں فراہم کی گئیں ۔گارڈز کے مطابق شہبازگل کو رات گئے اسپتال سے کوئی لینے آیا،شہبازگل کھانسی اورسانس میں دشواری کے باعث 7دسمبر کو اسپتال داخل ہوئے تھے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل 6 جنوری کو فرد جرم کیلئے عدالت کے سامنے حاضر ہوں، وکیل ملزم کے مطابق شہباز گل دمے کے مریض اور سفر نہیں کر سکتے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں ہو پائی ، شہباز گل کی جانب سے میڈیکل رپورٹ جمع کرائی گئی جو غیر واضح ہے، میڈیکل رپورٹ میں نہیں بتایا گیا کہ شہباز گل کو کتنے دنوں کا آرام کا مشور ہ دیا گیا ہے ، بظاہر معلوم ہو رہا ہے شہباز گل ٹرائل آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز گل کے رویے سے ٹرائل معمول کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہا، 2 لاکھ مچلکوں کے عوض شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔