23سال کے بعد ریمبو وزیراعظم بن گئے

Dec 24, 2022 | 17:21 PM

 ایک نیوز نیوز:فجی میں دوبارہ بغاوت کرنے والے سیٹاوینی رابوکا جو ’ریمبو‘ رابوکا کے نام سے جانے جاتے ہیں دوبارہ فجی کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

 فجی براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق سیٹوینی رابوکا (74) کو 28 ووٹ ملے۔جبکہ فجی فرسٹ پارٹی (ایف ایف پی) کے رہنما وورکے بینی ماراما کو 27 ووٹ ملے۔ توئی کاکاؤ راتو نیکاما لالا بالاو کو پارلیمنٹ کا نیا اسپیکر منتخب کر لیا گیا ہے۔ عام انتخابات میں ایف ایف پی نے 26 نشستیں حاصل کیں۔پی اے نے 21 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ اس کی اتحادی نیشنل فیڈریشن پارٹی (این ایف پی) نے پانچ سیٹیں اور سوشل ڈیموکریٹک لبرل پارٹی (ایس او ڈی ای ایل پی اے) نے تین نشستیں حاصل کیں۔
فجی کی 55 رکنی پارلیمنٹ میں اکثریت کے لیے 28 نشستیں جیتنے والی جماعت حکومت بنا سکتی ہے۔

پی اے اور این ایف پی نے پہلے ہی الائنس بنایا ہے۔ ایس او ڈی ای ایل پی اے نے مخلوط حکومت میں شراکت داری کا فیصلہ جمعہ کو لیا۔ اتحادی حکومت کے پاس اب پارلیمنٹ میں 29 نشستیں ہیں۔سیٹوینی رابوکا 1992-1999 تک فجی کے وزیر اعظم رہے تھے۔

مزیدخبریں