ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست بہار میں بھوج پور پولیس نے بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان زندہ باد نعرے لگانے والے 5 افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست بہار میں بھوج پور کے گاؤں چندی میں پیش آیا جہاں چند افراد کے ایک گروپ نے بیڈمنٹن مقابلے میں جیت کے بعد پاکستان کے حق میں نعرے لگائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان کے خلاف ریاست مخالف مقدمہ درج کیا گیا۔
ویڈیو میں موجود دو افراد نے فتح کے بعد ٹرافی تھامی ہوئی تھی اور کچھ افراد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگارہے تھے۔
گرفتار ہونے والوں میں سے چار کی شناخت محمد تنویرعالم، محمد ارمان، کلو اور سونو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہناہےکہ ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اورانہیں گرفتار کرنے کے بعد اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
बिहार के आरा में 'पाकिस्तान जिंदाबाद' के नारे लगाते युवकों का वीडियो वायरल, पुलिस ने पांच को गिरफ्तार किया. pic.twitter.com/SpVI0s942L
— Asheesh Kumar Mishra (@Asheesh17604450) December 23, 2022