روس میں بزرگوں کے کیئرسینٹرمیں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

روس میں بزرگوں کے کیئرسینٹرمیں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

ایک نیوز نیوز: روس کے صوبہ سائبیریا کے شہر کیمیروف میں بزرگوں کے ایک کیئر سینٹر میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمروف میں بزرگوں کے لیے قائم کیئر سینٹر کی دوسری منزل مکمل طور پر جل گئی، جو کی لکڑی کی بنی ہوئی تھی۔

روسی میڈیا کے مطابق عمارت کی دوسری منزل باقاعدہ طور پر بزرگوں کی رہائش کے لئے مختص نہیں تھی۔

آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا اور آگ لگنے کی وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی، تاہم ہیٹ بوائلر کی وجہ سے رات بھر کیئر سینٹر کی لکڑیاں سلگتی رہیں جس کے نتیجے میں کیئر سینٹر کا بالائی حصہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔

حکام کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا اور 6 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال  منتقل کیا۔