ایک نیوز نیوز: ننکانہ صاحب تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے علاقے میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑے کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ صاحب کے علاقے کالی بیر میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا جس کے دوران ملزمان ذاکر اور اس کے ساتھیونے تیز دھار آلہ کے وار کرکے پچاس سالہ منظور حسین کو قتل کر دیا جبکہ 60سالہ نجابت کو شدید زخمی کر دیا ۔
ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ریسکیو کے عملے نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی شخص کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا اور قتل ہونے والے منظور کی ڈیڈ باڈی مقامی پولیس کے حوالے کردی۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہیں ۔ملزمان کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا
عرفان رشید بھٹی بیوروچیف ایک نیوز ننکانہ صاحب