ایک نیوز نیوز: ارب پتی کاروباری شخصیت اور بلوم برگ ایل پی کے مالک مائیکل بلوم برگ کی کوشش ہے کہ وہ وال سٹریٹ جرنل کے مالک ادارے ڈاو جونز یا واشنگٹن پوسٹ میں سے کسی ایک کو خرید لیں۔
وی سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس طرح کے انضمام کے نتیجے میں مالی اعداد و شمار کے علاوہ دو بہت بڑے ابلاغی ادارے اکٹھے ہوجائیں گے مائیکل بلوم برگ جو کہ دنیا کے 12ویں امیر ترین شخص ہیں بلوم برگ کے کئی ٹرمینلز کی فروخت کی اجازت دے سکتے ہیں۔
تاہم اس بارے میں بلوم برگ ایل پی ، واشنگٹن پوسٹ اور ڈاو جونز میں سے کسی نے بھی کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔
اس تناظر میں یہ اہم بات ہے کہ جب عالمی سطح پر ہر طرف مندی کا رجحان ہے تو نیوز کارپوریشن نے تین فیصد تک اپنے حصص کی قیمت میں اضافہ کیا ہے۔