حارث رؤف اپنی کلاس فیلو کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

حارث رؤف اپنی کلاس فیلو کیساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے
کیپشن: Haris Rauf tied the knot with his classmate

ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود سے شادی رچا لی۔

تفصیلات کے مطابق نکاح کی تقریب اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی۔ جس میں قریبی رشتہ داروں سمیت دوست احباب نے بھی شرکت کی۔

حارث رؤف کے نکاح کی تقریب میں قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او  لاہور قلندرز ثمین رانا بھی شریک ہوئے۔