سکھ میرینز کو داڑھی رکھنے اور پگڑی پہننے کی اجازت

sikh marines now wear turban
کیپشن: sikh marines now wear turban
سورس: google

ایک نیوز نیوز: ایک امریکی عدالت نے میرین کور(یو ایس ایم سی) کو حکم دیا ہے کہ وہ بھرتی ہونے والے سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کو داڑھی رکھنے اور پگڑیاں پہننے کی اجازت دیں۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے جمعے کو امریکی بحریہ کی ایلیٹ یونٹ کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہ مذہبی استثنیٰ کی اجازت دینے سے ہم آہنگی کم ہو گی، یہ حکم جاری کیا۔
واضح رہے کہ امریکی فوج، بحریہ، فضائیہ اور کوسٹ گارڈز اور کئی غیرملکی افواج میں پہلے ہی سکھ مت کے مذہبی تقاضوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔
سکھ مت  کے تحت  مرد بال نہیں کٹواسکتےنا ہی  داڑھی ترشوا سکتے ہیں اور اس میں مردوں کے لیے پگڑی  سمیت پانچ ’’کاف‘‘ کاپہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
لیکن امریکی میرین کور نے گزشتہ برس بھرتی ہونے کے لیے ٹیسٹ دینے والے تین سکھوں کو 13 ہفتوں کی بنیادی تربیت اور ممکنہ جنگی حالات کے دوران داڑھی بڑھانے سے متعلق ضوابط میں میں چھوٹ دینے سے انکار کر دیا تھا۔
میرین کور کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یہ تینوں افراد اپنی داڑھی اور پگڑیاں ٹریننگ کے سوا برقرار رکھ سکتے تھے۔