شاہد آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

شاہد آفریدی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کو چیئرمین سلیکشن کمیٹی مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی نے عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیئے تین رکنی عبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے، شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے جبکہ ان کے ساتھ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق اور سابق ٹیسٹ راو افتخار انجم کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔ ہارون رشید کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔  عبوری سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم کا انتخاب کرے گی۔

عبوری قومی  کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس کل چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی زیرصدارت ہوگا۔ اراکین راو افتخار انجم اور عبدالرزاق،کنوینر سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ قومی سلیکشن کمیٹی نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے سلیکشن  کا طریقہ کار طے کرے گی۔ ٹیسٹ اسکواڈ کی سلیکشن کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ کمیٹی ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے گی ۔سلیکشن کمیٹی کے اراکین کراچی میں پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔