ایک نیوز نیوز: برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم نے شہزادہ اینڈریو کو بکنگھم پیلس سے بےدخل کردیا جس کے بعد وہ شاہی خدمات سرانجام نہیں دے سکیں گی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے واضح کیا ہے کہ شہزادہ اینڈریو شاہی خدمات سرانجام نہیں دیں گے اور ان کا کرنل آف دی گرینڈئیور گارڈز کا عہدہ کوئن کنسورٹ کمیلا کو دیا گیا ہے۔شہزادہ اینڈریو بکنگھم پیلس کو رہائش گاہ یا دفتر کے طور پر استعمال نہیں کر سکیں گے اور وہ خط و کتابت میں بھی بکنگھم پیلس کو اپنا پتہ بھی نہیں بتاسکیں گے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے شہزادہ اینڈریو کو لڑکی سے جنسی تعلق کے اسکینڈل کا سامنا رہا ہے۔امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ جس کا ورجینیا نے نیویارک سٹی کی عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا تھا کہ شہزادہ اینڈریو نے جیفری ایپسٹین کے نیویارک والے گھر میں کمسنی میں ہی جنسی حملے کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد شہزادہ اینڈریو نے کئی ملین پاؤنڈ رقم ادا کرکے امریکا میں مقدمہ ختم کروا لیا تھا۔