پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت، ایشیائی ترقیاتی بینک

پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت، ایشیائی ترقیاتی بینک
کیپشن: Pakistan needs $155 billion investment in energy sector, Asian Development Bank

ایک نیوز نیوز: ایشیائی ترقیاتی بینک کی سنٹرل ایشیا ریجن اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں 155 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سنٹرل ایشیا ریجن اکنامک کوآپریشن انرجی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے جیسے شدید مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن کے مسائل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توانائی کا شعبہ ایکسپلوریشن نہ ہونے کے باعث درآمدی فیول پر منحصر ہے۔ پاکستان میں 3.0 ٹیراواٹ بجلی متبادل انرجی کے ذرائع سے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ لیکن 2015 سے پاکستان میں متبادل انرجی کے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں کمی ہو رہی ہے۔ پالیسی کے فقدان کے باعث پاکستان میں ایکسپلوریشن میں سرمایہ میں فقدان ہو رہا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق 2019 میں پاکستان میں مقامی آئل کی پیداوار 40 لاکھ ٹن تھی۔ پاکستان میں سالانہ گیس کے ذخائر میں بتدریج کمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ توانائی شعبے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سالانہ 15 لاکھ ٹن کوئلہ درآمد کر رہا ہے۔ جبکہ پاکستان میں تقریباً 3 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں۔