رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 100 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

Dec 24, 2022 | 13:48 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکستان رینجرز اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے گولیمار سے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گر فتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد کاشف کائی عرف علی کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا 30بور پسٹل بھی برآمد کیا گیا ہے۔دوران تفتیش ملزم نے کراچی کے مختلف علاقوں گارڈن، ڈیفنس اور طارق روڈ میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی 100سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم متعدد بار گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں