ایک نیوز نیوز: کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج نے کراچی کے سرکاری کالجوں میں میعار تعلیم کا پول کھول دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ نتائج کا اعلان ہوا تو حکام سرپکڑ کر بیٹھ گئے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موجود 38 کالجوں میں معیار تعلیم کو پول کھول دیا۔
کراچی کے 38 کالجوں کے ایک بھی طالبعلم کے پاس نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کالجوں میں 25 سرکاری اور 13 نجی کالجز شامل ہیں۔
بورڈ نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی تعلیمی بورڈ نے کالجز کی کارکردگی تفصیلات بھی جاری کردیں جبکہ غیرتسلی بخش کارکردگی پر رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بھی معطل کردیے گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ان کالجوں میں پرنسپلز طلباء کی تعداد بھی بڑھانے میں ناکام ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایسے نتائج والے کالجز کی تعداد 26 تھی جو کہ اب بڑھ کر 38 تک پہنچ چکی ہے۔