کراچی: نوزائیدہ بچے کی پھندہ لگی لاش برآمد ، کتا گھسیٹتارہا

کراچی: نوزائیدہ بچے کی پھندہ لگی لاش برآمد ، کتا گھسیٹتارہا

ایک نیوز نیوز: کراچی کےعلاقے نارتھ ناظم آباد بلاک کیو کوہستانی محلے کے قریب گٹر کے ڈھکنے کے اُوپر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے کتا گھسیٹ کر گلی میں لے گیا۔

پولیس کے مطابق گٹر کے ڈھکنے کے اُوپر سے ملنے والی لاش میں کپڑے سے پھندا لگا ہوا تھا۔ نومولود بچی کو قتل کرنے کے بعد شاپنگ بیگ میں باندھ کر گلی کے کونے پر پھینکا گیا جہاں سے ایک کتا اس شاپر کو گھسیٹ کر گلی کے اندر لے آیا اسی دوران ایک خاتون کتے بھونکنے پر باہر آئیں تب پتہ چلا تھیلی کے اندر لاش موجود ہے۔ نومولود بچی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لیڈی ایم ایل او کا انتظار ہے جس کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔