کورونا ویرئینٹ، بھارت کے ائیر پورٹس پرعالمی مسافروں کے ٹیسٹ شروع

CONVID SCREENING ON INDIAN AIRPORTS
کیپشن: CONVID SCREENING ON INDIAN AIRPORTS
سورس: google

ایک نیوز نیوز: بھارت کے وزیر صحت نے کہا  ہےکہ کووڈ وائرس کے نئے ویرئنٹ  کے خطرے کے پیش نظر ملک کے ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی مسافروں کی ’رینڈم‘ جانچ شروع کر دی ہے۔

بھارت کی حکومت اس بارے میں بھی غور کر رہی ہے کہ جن ملکوں میں کرونا وائرس کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں وہاں سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ کامنفی ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا جائے۔بھارت کے وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کا کہنا ہے کہ اگلے ایک ہفتے میں، ان ممالک کی نشاندہی کر دی جائے گی جہاں آج کل عالمی وبا کے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں۔

 وہاں کے شہریوں کو بھارت آنے سے قبل اپنی کووڈ۔ 19 کے ٹیسٹ کی رپورٹس اپ لوڈ کرنی ہوں گی جس کے بعد ہی انہیں آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ  لینڈنگ کے وقت تھرمل اسکریننگ سے گزرنا ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارت دنیا کا دوسرا ایسا ملک ہے جہاں سب سے زیادہ کرونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔