جوتوں میں چھپا کر منشیات بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Dec 24, 2022 | 12:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے فلائٹ نمبر ER703  سے شارجہ جانے والے ملزم کے جوتوں سے 434 گرام ہیروئن برآمد کرکے بونیر کے رہائشی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2022-12-24/news-1671867599-3543.jpeg
دوسری کارروائی میں اے این ایف نے اسلام آباد ایف 11 مرکز میں کارروائی کرتے ہوئے افغان باشندے سے 70 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی ہیں۔
علاوہ ازیں اے این ایف اور ایف سی نے خیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 36 کلو چرس اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کی۔
حکام کے مطابق کوئٹہ اور تفتان ہائی وے پر 2 مختلف کاروائیوں میں مجموعی طور پر 51 کلو چرس برآمد ہوئی ہے۔حکام نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مُقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزیدخبریں