اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید پولیس اہلکار پاکپتن میں سپرد خاک

Dec 24, 2022 | 12:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: پاکپتن میں اسلام آباد خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سید عدیل حسنین     کی پاکپتن کے نواحی گاوں  چک شفیع میں نماز جنازہ  ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے نواحی گاؤں چک شفیع کے رہائشی ہیڈ کانسٹیبل سید عدیل حسنین   اسلام آباد میں 18 سال سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔  جو جمعہ کے روز   خودکش دھماکے میں شہید ہو گے۔  پولیس اہلکار سید عدیل حسنین  کی شہادت کی اطلاع پر پورا علاقہ سوگوار ہوگیا اور پورے علاقے میں ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ 

لواحقین کا کہنا ہے کہ فخر ہے کہ عدیل نے اپنی جان وطن پر نچاور کرکے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کے جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی اور پولیس کی جانب سے سلامی بھی دی گی  جنازے میں اسلام اباد پولیس اور پنجاب پولیس کے جوان بھی  شامل تھے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-24/news-1671866823-7414.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-24/news-1671866825-4148.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-24/news-1671866831-8231.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-24/news-1671866836-3039.mp4

مزیدخبریں