بہاولنگر: بھتیجے کی چچا کے قتل کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

Dec 24, 2022 | 12:26 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  بہاولنگر میں حقیقی چچا کو ہتھوڑے کے وار سے قتل کر کے ٹریفک حادثے کا رنگ دینے والے ملزم بھتیجے کو گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  چچی سے ناجائز تعلقات پر جواں سالہ بھیتجے نے حقیقی چچا کو ہتھوڑوں کے وار سے قتل کر دیا۔ موٹرسائیکل سوار 55 سالہ مقتول سکول سے بچوں کو لینے جا رہا تھا کہ ملزم نے چچا کو ویرانے میں گھیر کر کر ہتھوڑے کے سر پر وار کئے اور قتل کر دیا۔ 

 پولیس  کے مطابق ملزم نے قتل کو ٹریفک حادثہ کا رنگ دینے کی کوشش کی مگر اپنی چادر موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔پولیس نے مکمل تفتیش کر کے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کو 7 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ مقتول کی عشرت پرویز جبکہ ملزم کی کلیم اللہ کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-24/news-1671866212-8808.mp4

مزیدخبریں