معروف بھارتی اداکارہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

معروف بھارتی اداکارہ نے عمرہ ادا کرلیا
کیپشن: Famous Indian actress performed Umrah(file photo)

ایک نیوز نیوز: بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹی وی کی معروف اداکارہ جنت زبیر نے عمرہ ادا کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکارہ جنت زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔ تصاویر میں اداکارہ جنت زبیر کو اپنے بھائی کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ 

عمرے پر جنت کے ہمراہ ان کے چھوٹے بھائی ایان زبیر بھی تھے، دونوں نے بیت اللّٰہ شریف سے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

جنت زبیر نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ جمعہ مبارک، ہم نے اپنا پہلا عمرہ مکمل کرلیا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل اداکارہ نے مسجد نبویﷺ سے بھی اپنی تصاویر شیئر کی تھیں، ان کے ہمراہ والدین بھی تھے۔