کراچی: چوکیدار ہی چور نکلا، گارڈ کی مخبری سے مل مالک 5 ملین سے محروم

Dec 24, 2022 | 11:56 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: ٹیپوسلطان میں بینک محافظ ہی ڈاکو نکلا، سکیورٹی گارڈ نے کمپنی کے مالک کے 50 لاکھ روپے نکلوانے کی ڈاکوؤں کو  خبر کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق واردات پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 6 میں نجی کمپنی کے دفتر کے گیراج میں ہوئی جس میں کمپنی کے مالک امتیاز احمد نے نجی بینک کی ایف ٹی سی برانچ سے 50 لاکھ کی رقم نکلوائی۔  ملزم خاور خان اسی بینک کا سکیورٹی سپروائزر تھا جہاں سے رقم نکلوائی گئی ۔ سیکورٹی سپروائزے کمپنی مالک کے پاس بڑی رقم ہونے کی اطلاع ملزمان کو دی۔ جس کے بعد دو موٹر سائیکل پر سوار ملزم شاکر عرف شاہد اور دو ساتھیوں نے بینک سے تعاقب کرکے واردات کی۔ ٹیپو سلطان پولیس نے تفتیش کے دوران سراغ لگا کر ڈاکوؤں کے ساتھی سیکورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ 

واردات میں ملوث مرکزی ملزم شاکر عرف شاہد لانڈھی کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھتا ہے۔

پولیس تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم خاور خان پہلے بھی واردات میں گرفتار ہو چکا اور اس کی  ملزم شاکر سے جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔  ملزم خاور خان کا کہنا ہے کہ واردات سے ایک دن قبل ملزم شاکر عرف شاہد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایف ٹی سی آیا تھا۔بڑی رقم کی اطلاع دینے کی صورت میں ملزم نے اچھی رقم دینے کی آفر دی تھی۔ اس کی نشاندہی پر 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی مگر فون پر صرف 20 لاکھ روپے ہاتھ لگنے کا بتایا اور  اپنے حصے کی رقم بعد مانگی تو شاکر نے موبائل فون بند کر دیا۔  جدید ٹیکنالوجی اور برقی رابطوں کے شواہد ملنے پر ملزم کا سراغ لگاکر گرفتار کیا گیا۔ 

مزیدخبریں