ایک نیوز نیوز: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد خودکش حملے سے متعلق تحقیقات کے لئے پولیس نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹین فورمیں ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کیلئے پولیس نے اعلیٰ سطحی کی جے آئی ٹی قائم کردی، جے آئی ٹی اسلام آباد خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی سی ٹی ڈی کی نگرانی میں 8 رکنی ٹیم تحقیقات کرے گی، حساس اداروں کے افسران بھی جے آئی ٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔
جبکہ ایس پی انڈسٹریل ایریا، اپس پی سبزی منڈی بھی جے آئی ٹی میں شامل کردیئے گئے ہیں۔
قبل ازیں اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکے کی ایف آئی آر ایگل اسکواڈ کے زخمی کانسٹیبل کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلی گئی تھی جس میں قتل، اقدام قتل، اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس ناکے پر مشکوک گاڑی کو روکا گیا، اس دوران ٹیکسی ڈرائیور اور پچھلی سیٹ پر موجود شخص سے شناخت طلب کی گئی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار عدیل حسین شہید ہوگیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے، جبکہ مشتبہ بمبار سمیت گاڑی میں موجود 2 افراد بھی مارے گئے۔
قبل ازیں تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مراسلہ جاری کیا گیا تھا،آئی ٹین فور میں دھماکہ کی تفتیش کیلئے 8 رکنی جے آئی ٹی بنائے جائے گی،ڈی آئی جی نے چیف کمشنر اسلام آباد سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی تھی۔جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریںگے،جے آئی ٹی میں 3 ڈی ایس پی ممبران کا حصہ ہونگے،تفتیشی آفیسر کے علاوہ حساس اداروں کے دو افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکے کےمعاملے میں حساس اداروں اور وفاقی پولیس نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے،جڑواں شہروں کے حساس مقامات پر سرچ آپریشن کئے جائیں گیں۔
ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد امن و امان کو قائم رکھنا ہے،سرچ آپریشن میں پولیس اور حساس اداروں کے اہلکار حصہ لیں گے،اسلام آباد میں مزید دہشت گردی کا خطرہ ہے،پولیس نے ایک دہشت گرد کی تصویر بھی جاری کر رکھی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نےوفاقی پولیس سے تفصیلات طلب کر لیں ہیں،وفاقی پولیس آج وزارت داخلہ کو اور وزارت داخلہ وزیر اعظم ہاؤس میں رپورٹ دیں گے۔وزارت داخلہ میں بریفنگ کے دوران حساس اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔وفاقی پولیس نے دھماکے کی ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آور راولپنڈی سے اسلام آباد داخل ہوا۔خود کش حملہ آور نے سبزی منڈی سے ٹیکسی بک کی۔خودکش حملہ آور افغان نیشنل ہے۔پولیس نے واقع سے متعلقہ تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لیں۔حملہ آور سرکاری ادارے یا مسجد کو ٹارگٹ کرنا چاہتا تھا۔