سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا کا شکار ہوگئے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا کا شکار ہوگئے
کیپشن: Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi fell victim to Corona(file photo)

ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس کی سماعت پر شاہد خاقان عباسی کے وکیل خواجہ نوید احمد نے ان کی صحت سے متعلق احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا۔

وکیل خواجہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو کورونا ہو گیا ہے۔ وکیل نے درخواست میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی نہیں آ سکے۔ ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔