ایک نیوز نیوز: آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی آر پی او کانفرنس طلب کرلی ہے جس میں وہ پولیس افسران کو اپنی ترجیحات اور پالیسی کے بارے میں آگاہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عامر ذولفقار آر پی او کانفرنس میں صوبہ بھر کے پولیس افسران کو اپنی ترجیحات اور پالیسی کے بارے آگاہ کریں گے۔اجلاس میں حالیہ دہشت گردی کے پیش نظر سیکیورٹی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں تمام آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، سی سی پی او لاہور سمیت لاہور پولیس کے سینئر افسران شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سنٹرل پولیس آفس میں تعینات تمام افسران بھی شرکت کریں گے۔