سابق آرمی چیف ٹیکس ڈیٹا لیک کیس،گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

Dec 24, 2022 | 11:07 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کے کیس میں گرفتار 3 ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم شہزاد نیاز ، ارشد علی اور عدیل اشرف کو جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے وکلاء اور تفتیشی افسر بھی ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر کی جانب سے تینوں ملزمان کے 5روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ شریکِ ملزمان نے ایف بی آر کا ریکارڈ صحافی کو فروخت کیا،عدالت نے تینوں ملزمان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

مزیدخبریں