دوران پرواز جہاز کے فرش پر سونے والی خاتون کی تصویر وائرل

دوران پرواز جہاز کے فرش پر سونے والی خاتون کی تصویر وائرل
کیپشن: A photo of a woman sleeping on the floor of a plane during a flight went viral(file photo)

ایک نیوز نیوز: باکمال لوگوں کی لاجواب سروس نے ایک اور کارنامہ کردکھایا۔ خاتون کی دوران پرواز جہاز کے فرش پر سونے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ایک مسافر کے جہاز کے فرش پر سونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ تصویر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 740 کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس تصویر پر مثبت اور منفی ردعمل دے رہےہیں۔ ایک صارف نے کہا ہے کہ دوران پرواز جہاز کے خارجی راستے کے پاس اسطرح لیٹنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ جب کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ لمبے دورانیے کی پروازوں پر خاص طور پر عمرہ کی ادائیگی کے بعد آںے والے مسافروں کا تھکاوٹ کی وجہ سے ایسا کرنا کوئی مذائقے کی بات نہیں ہے۔ 

ایک صارف نے اپنے تبصرے میں کہا کہ وہ اس فلائٹ میں موجود تھے اور 10 گھنٹے کی تاخیر سے جب پرواز روانہ ہو تو ایسا ہونا غیرمعمولی بات نہیں ہے۔ صارف نے دیگر سے درخواست کی کہ سچ جانے بغیر کسی کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔