ایک نیوز نیوز: پاکستان کی مایہ ناز کارمینوفیکچرر کمپنی سوزوکی نے اپنی مشہور زمانہ کار ' ویگن آر کیلئے تاریخی ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی) نے قلیل مدتی آفر کی دوبارہ پیشکش کی ہے۔ جس کے تحت صارفین اپنی ویگن آر اے جی ایس کی مفت رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق جب سے 1000 سی سی انجن کی گنجائش والی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس ان کی ریٹیل قیمت کا ایک فیصد ہوئی ہے۔ تب سے ویگن آر کی تمام گاڑیوں کی قیمتیں بھی کم کی گئی ہیں۔
سوزوکی کمپنی نے فیس بک پیج پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ گاڑی کی ڈیلیوری پر 45 سے 90 دن کا وقت لگ سکتا ہے۔ جو کہ مارکیٹ ڈیمانڈ اور پروڈکشن گنجائش پر منحصر ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ دنوں میں پروڈکشن بند ہونے کی وجہ سے دورانیہ زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔