ایک نیوز نیوز: پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث 1 اور مریض جان کی بازی ہار گیا۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ روز کورونا کے 4 ہزار 403 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 30 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
COVID-19 Statistics 24 December 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) December 24, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 4,403
Positive Cases: 13
Positivity %: 0.30%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 17
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے کہا کہ کورونا سے بیمار 17 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.76 فیصد اور پشاور میں 0.60 فیصد جبکہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 0.32 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔