شہداد کوٹ: باراتیوں کی بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 35 زخمی

شہداد کوٹ: باراتیوں کی بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، 35 زخمی
کیپشن: Shahdad Kot: 5 people were killed and 35 were injured when a Barati bus overturned(file photo)

ایک نیوز نیوز: شہداد کوٹ میں باراتیوں کی بس الٹنے سے خوشیوں بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق شہداد کوٹ میں باراتیوں کی بس الٹ گئی، حادثے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 35 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ رتو ڈیرو روڈ پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے میرو خان اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔