سائبیرین ہوائیں: بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ

سائبیرین ہوائیں: بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ
کیپشن: Siberian winds: Increasing cold intensity in Balochistan and Sindh(file photo)

ایک نیوز نیوز: سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ 

وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10  تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی۔

بلوچستان کے کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خانوزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے اتوار سے بارش اوربرفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔