ایک نیوز نیوز: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی دستاویزی فلم میں استعمال ہونیوالا گھر ساڑھے 33 ملین ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دستاویزی فلم میں استعمال ہونیوالا گھر مارک شلہوف نامی بزنس مین کی ملکیت ہے جس نے 2013 میں یہ گھر 14.6 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ گھر نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ اس میں شاندار سہولیات بھی ہیں۔گھر میں چھ بیڈ روم، سات باتھ روم والی مینشن میں ایک جم، ایک تھیٹر، ایک بار، ایک گیم روم، ایک مراقبہ کا کمرہ اور ایک پول ہے۔ یہاں ایک پانچ کاروں کا گیراج بھی ہے۔ یہ گھر 2006 میں بنایا گیا تھا اور اس کو ڈان نلٹی اور جے ایف برینن نے ڈیزائن کیا تھاجب کہ اندرونی حصہ نتاشا برادرن نے بنایا تھا۔شاہی جوڑا اس گھر میں نہیں رہتا۔