ایک نیوز: بانی تحریک انصاف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کا بیان سامنے آگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف نے اپنے بیان میں کہا بانی تحریک انصاف تندرست ہیں اور متحرک ہیں ،جیل میں ان کی صحت کافی اچھی ہے اور انہیں کھانے پینے کی کوئی تکلیف نہیں اور پیٹ کا بھی کسی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے ، دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر بھی روٹین کے مطابق ہے ،بانی تحریک انصاف کا جیل میں مورال کافی بلند ہے اور وہ وہاں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں ، وہ جیل میں ایکسر سائز بھی کرتے ہیں اور خوب کتابیں پڑھ رہے ہیں ۔
ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا مجھے یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہر دو ہفتے بعد بانی تحریک انصاف کے چیک اپ کی اجازت ملنی چاہئے ،بانی تحریک انصاف کے فالو اپ چیک آپس بہت ضروری ہیں ۔
دوسری جانب جیل ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کا ہارٹ ریٹ 48 اور بلڈ پریشر 110/70 ہے، بانی پی ٹی آئی کا شوگر لیول معمول کے مطابق ہے، بانی پی ٹی آئی کو طبی معائنے میں مکمل فٹ قرار دیا گیا، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے بانی پی ٹی آئی کا آج اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا تھا، بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کی جائے گی۔