انٹرا پارٹی انتخابات کیس:بانی پی ٹی آئی کی وکیل تبدیل کرنے کی ہدایت

Aug 24, 2024 | 21:14 PM

ایک نیوز:پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس  کا معاملہ ، بانی  پاکستان تحریک انصاف نے وکیل تبدیل کرنے کی ہدایت کردی ۔ 

ذرائع کے مطابق  الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات میں سینٹر علی ظفر کو تبدیل کردیا گیا، الیکشن کمیشن میں عزیر بھنڈاری اب کیس کی پیروی کریں گے۔ 

یاد رہے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس 27 اگست کو مقرر ہے،الیکشن کمیشن دو مرتبہ انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دے چکا ہے ،پی ٹی آئی کے مارچ 2024 کے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی الیکشن کمیشن نے اعتراضات دائر کر رکھے ہیں۔ 

مزیدخبریں